ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: اندور میں کورونا کا قہر جاری،مہلوکین میں 4 ڈاکٹر بھی ہیں شامل 

مدھیہ پردیش: اندور میں کورونا کا قہر جاری،مہلوکین میں 4 ڈاکٹر بھی ہیں شامل 

Tue, 09 Jun 2020 22:51:06    S.O. News Service

اندور،09/ جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک اندور میں 56 سالہ سرجن کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں گذشتہ دو ماہ کے اندر اس وبا کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

نیم فوجی علاقے میں چوتھرام اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر امیت بھٹ نے بتایا کہ 56 سالہ سرجن کو رونا سے متاثر ہونے کے بعد 24 مئی سے اسپتال میں داخل تھے۔ حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے 29 مئی کو ایمرجنسی میں بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ تمام تر کوششوں کے باوجود سینئر سرجن کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ وہ پہلے ہی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور گردے کی بیماری سے دوچار تھے۔ کورونا کی وجہ سے مرنے والے 56 سالہ ڈاکٹر شہر کے انڈیکس میڈیکل کالج کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین تھے۔ ایک نجی میڈیکل کالج سے منسلک اسپتال میں وبائی مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

انڈیکس میڈیکل کالج کے چیئرمین سریش سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ مرنے والے سرجن کے علاوہ اب تک اس اسپتال کی آٹھ نرسیں اور تین ڈاکٹر کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔بھدوریا کے مطابق فی الحال ان میں سے صرف ایک متاثرہ ڈاکٹروں کا علاج کرایا جارہا ہے، جبکہ دیگر افراد علاج کے بعد اس وبا سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔

سرکاری معلومات کے مطابق ضلع میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران دو معالج اور ایک آیوروید معالج بھی کورونا سے مرچکے  ہیں۔ ان کی عمر 60 سال سے زائد تھی۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 نئے معاملے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 3785 سے بڑھ کر 3830 ہوگئی ہے۔ تاہم ان میں سے 2566 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے دو مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 159 ہوگئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس میں شامل 72 سالہ خاتون نے 14 مئی کو شہر کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ لیکن محکمہ صحت نے 25 دن بعد ان کی موت کی سرکاری تفصیلات دی ہے۔ 


Share: